KFC Chicken Recipe
10:25 AMکے ایف سی چکن
اجزاء
• برائیلر چکن ایک کلو کے قریب گوشت
• میده 1-1/4 پیالی
• نمک ایک چھوٹا چمچ
، سیاہ مرچ تازه پسی ہوئی ایک چٹکی
• بیکنگ پاؤڈر ڈیڑھ چائے کا چمچ (اوپر سےبرابر کرکے)
• انڈہ ایک عدد
• دودھ 3/4 کپ (پونا کپ)
• گھی پاتیل تلنے کے لیے
• لہسن دو جوے
• سفید زیرہ پسا ہوا 1/2 چمچ (چائے والاچمچ)۔
ترکیب
پسند کے مطابق گوشت کے ٹکڑے کاٹ لیں۔
دھو کر چھلنی میں ڈال دیں۔ تمام پانی نچڑ
جائے اور زیرہ بھی ساتھ ڈال کر گوشت کو
ہلائیں, دم پر رکھیں۔ گوشت نرم ہوجائے تو
کسی ڈش میں پھیلا کر ٹھنڈا کرلیں۔ پھر
فریج کے برف والے خانے میں رکھیں, بہتر
یہ ہے کہ ایک روز پہلے گوشت نرم کرکے رکھ
لیں ورنہ تین چار گھنٹے ضرور رکھیں۔ اس
طرح گوشت بہت خستہ ہوجاتا ہے۔ عین تلنے
پہلے میدے میں نمک، بیکنگ پوڈر، انڈا
اور دودھ ڈال کر پھینٹ لیں۔ اب کڑاہی یا
فرائی پین میں گھی یا تیل گرم کریں۔ چکن
کے ٹکڑے میدے کی پیسٹ میں ڈبو کر تلیں,
آنچ درمیانی ہو۔ ایک وقت میں زیادہ ٹکڑے نہ
ڈالیں۔ جب سرخ ہوجائیں تو نکال کر چھلنی
میں ڈالتی جائیں تاکہ تمام گھی نچڑ جائے۔
نوٹ:
اگر ایک سے زیادہ چکن فرائی کرنے ہوں تو
تل کر ہلکے تاؤ میں اوون میں رکھ دیں,اس سے گرم
بھی رہیں گے اور خستہ بھی ہو جائیں گے۔
اس طریقے سے چکن کو گلا کر ٹھنڈا کرکے
آپ فریزر میں رکھ سکتی ہیں, جب چاہیں تل
کر استعمال کرسکتی ہیں۔ اسے ٹماٹر ساس کے
ساتھ کھانے سے لذت بڑھ جاتی ہے۔
تیاری کا مکمل وقت۔۔10من
پکانے کا وقت۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔14منٹ
کتنے لوگوں کے لیے ۔۔۔۔۔8 افراد
0 Comments