Dahi Chicken Roast Recipe
7:59 PMدہی چکن روسٹ
اجزا
• چکن لیگز چار عدد
• نمک حسب ذائقہ
• کالی مرچ کٹی ہوئی حسب ذائقہ
• لیموں کا رس ڈھائی کھانے کے چمچ
• زیپ بیگ ایک عدد
، دہی ایک کپ
• لال مرچ کٹی ہوئی ڈیڑہ کھانے کے چمچ
• لہسن چوپ ایک کھانے کا چمچ
• لیموں کا چھلکا ایک عدد
• سبز مرچ چوپ ایک چائے کاچمچ
•سبز دھنیا چوپ ایک کھانے کا چمچ۔
ترکیب
چار عدد چکن لیگز لیں اور اس میں نمک،
کالی مرچ کٹی ہوئی اور لیموں کا رس ڈال
کر ملا لیں۔ اب ایک زپ بیگ لیں اور اس میں
دہی، لال مر چ کٹی ہوئی، نمک اور لہسن
چوپ کیا ہوا ڈا ل کر ملا لیں۔ اب اس میں
تیار کیے ہوئے چکن لیگز اور لیموں کے چھلکے
کدوکش کیے ہوئے ڈال کر اچھی طرح مکس
کر لیں اور پندرہ سے بیس منٹ تک فریج میں
رکھ دیں۔ اب اسے 180 ڈگری سینٹی گریڈ پر
پینتیس سے چالیس منٹ تک اوون بیک کر
لیں۔
تیاری کا مکمل وقت..15منٹ
پکانے کا وقت۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔55 منٹ
کتنے لوگوں کے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔4 افراد
0 Comments