Creamy Spicy Chicken Roast Recipe

8:39 PM

 کریمی اسپائسی چکن روسٹ




اجزا

• چکن سالم 1-1/2کلو

• پیاز (چوپ کر لیں) 1 عدد (بڑا)

• لہسن کے جوے 6 عدد

• ادرک 1 انچ ٹکڑا

• دہی 1/2 کپ

• کریم 1/4 کپ

• چکن یخنی 2 کپ

• نمک حسب ذائقہ

• پیپریکا پاوٴڈر 1 چائے کا چمچہ

• لال مرچ پاوٴڈر 1-1/2 چائے کا چمچہ

• بلدی پاؤڈر 1 چائے کا چمچہ

• دھنیا پاوٴڈر 1 کھانے کا چمچہ

• زیرہ پاوٴڈر 2 چائے کے چمچے

• گرم مصالحہ پاوٴڈر 1 کھانے کا چمچہ

• پانی 1/2 کپ

• تیل 1/4 کپ۔

ترکیب

چکن کو صاف کر کے نمک اور پیپریکا پاوڈر

لگا کر رکھ دیں۔ پانی، پیاز، لہسن، ادرک،

ہلدی پاوٴڈر، گرم مصالحہ پاوٴڈر، دھنیا پاؤڈر،

زیره, لال مرچ پاوٴڈر کو اکھٹا ملا کر گرائیڈ

کر لیں۔ ایک پین میں آئل گرم کر کے گرائنڈ

کیا مصالحہ شامل کریں اور بھون لیں۔ تیل

الگ ہو جائے تو یخنی شامل کریں۔ 5 منٹ

اور بھون لیں۔ ایک پیالہ میں دہی اور کریم

کو مکس کر کے اوپر والے مصالحے میں

شامل کریں۔ ابال دلوائیں تھوڑا پکالیں۔ ایک

ڈش میں چکن کو رکھیں اوپر والے مکسچر

کو چکن کے اوپر اور اندر اچھی طرح ملیں۔

ایلومینیم فوائل سے کور کر کے گرم اوون

میں 400% پر 20 منٹ بیک کر لیں۔ پھر

اوون ہلکا کر کے 15 منٹ بیک کر لیں, پھر

فوائل اتار کر باقی مصالحے لگائیں اور

کورکیئے بغیر بیک کرلیں تاکہ براؤن ہو جائے۔

گرم سرو کریں ابلے چاولوں تندوری روٹی یا

پر اٹھوں کے ساتھ۔

تیاری کا مکمل وقت...45 منٹ

پکانے کا وقت..............30 منٹ

کتنے لوگوں کے لیے.........4 افراد


You Might Also Like

0 Comments

Advertisement

Blog Archive

Followers

Contact Form

Name

Email *

Message *