Achari kofta Handi Recipe
7:50 PM• مرغی کا قیمہ 1/2 کلو
• پیاز (چوپ کی ہوئی) ایک عدد
• پسا ہوا لہسن ادرک 1.1/2 کھانے کے چمچے
پسی ہوئی لال مرچ 1.1/2 چائے کے چمچے
• بادام (پسے ہوئے) 2 کھانے کے چمچے
• پسا ہوا گرم مصالحہ 3/4 چائے کا چمچہ
• برا دھنیا (چوپ کیا ہوا) 1/2 گڈی
• ہری مرچیں (باریک کٹی ہوئی) 2 عدد
سالن کے اجزاء :
• پیاز (آبال کر پیس لیں) ایک عدد
• پسا ہوا لہسن ' ادرک 2 چائے کے چمچے
• دہی (پھنٹی ہوئی) 3/4 پیالی
• پسا ہوا دھنیا ایک کھانے کا چمچہ
•پسی ہوئی لال مرچ 1.1/2 چائے کے چمچے
•پسی ہوئی ہلدی 1/2 چائے کا چمچہ
• نمک 1.1/2 چائے کے چمچے
• تیل 1/2 پیالی
مرچوں کے اجزاء :
• ہری مرچیں 10 عدد
• کٹا ہوا دھنیا 1.1/2 کھانے کے چمچے
، کٹا ہوا سفید زیرہ 1.1/2 چائے کے چمچے
• پسی ہوئی سونف ایک چائے کا چمچہ
• کلونجی ایک چائے کا چمچہ
• پسی ہوئی ہلدی 1/2 چائے کا چمچ
• لیموں کا رس 2 چائے کے چمچے
• کٹا ہوا میتھی دانہ ایک چائے کاچمچہ
ترکیب
بلینڈر میں کوفتے کے اجزاء یکجان کرکے
تھوڑی دیر کیلئے رکھ دیں۔ پھر کوفتے بنالیں۔
ایک پیالے میں مرچوں کے اجزاء ملالیں۔ ہری
مرچوں میں چیرا لگاکر بیچ نکال دیں اور
پیالے کے آمیزہ بھرلیں۔ دیگچی میں تیل گرم
کرکے علاوہ دہی سالن کے دیگر اجزاء ملا
کر بھونیں۔ اس میں دہی ملاکر تیل علیحدہ
ہونے تک بھون لیں۔ اس میں کوفتے رکھیں
اور ہلکی آنچ پر ڈھکن ڈھانک کر پکائیں۔ پھر
2 کھانے کے چمچے پانی اور بھری ہوئی ہری
مرچیں ملا کر دم پر رکھ دیں۔
تیاری کا مکمل وقت ۔۔۔۔۔20 منٹ
پکانے کا وقت۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔30 منٹ
کتنے لوگوں کے لیے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔4 افراد
0 Comments