Achari Chicken Recipe

8:51 AM

 اچاری چکن



اجزا

• چکن(بون لیس)1/2 کلو

• پیاز2 عدد(باریک چوپ کرلیں)

• لہسن ادرک پیسٹ 1 کھانے کا چمچہ

• کڑھی پتے 10 عدد

• ہری مرچیں 4 عدد(باریک چوپ کرلیں)

• املی کا رس1/4 کپ

، سونف(کٹی ہوئی)1/2 چائے کا چمچہ

• کلونجی1/4 چائے کا چمچہ

• تل (پسا ہوا)1 کھانے کا چمچہ

• خشخاش(پسی ہوئی)2 کھانے کے چمچے

• زیرہ(کٹا ہوا)1 چائے کا چمچہ

• لال مرچیں(کٹی ہوئی)1 چائے کا چمچہ

• ہلدی پاؤڈر 1/4 چائے کا چمچہ

• مکس اچار(چوپ کیا ہوا)2 کھانے کے چمچے

• تیل 1/2 کپ

• نمک حسب ذائقہ۔

ترکیب

سوس پین میں تیل گرم کرکے پیاز  ڈال

کر فرائی کریں۔ سنہری ہوجائے تو کڑھی پتے

چکن اور لہسن ادرک پیسٹ ڈال کر فرائی

کرلیں۔ اس میں کٹی ہوئی لال مرچیں

نمک اور بلدی پاؤڈر ڈال کر فرائی کریں۔ کٹی ہوئی 

سونف, تل 'کٹا ہوا زیرہ, کلونجی, خشخاش,

املی کا رس اور 1/2 کپ پانی ڈال کر اتنی

دیر پکائیں تیل الگ ہوجائے۔ مکس اچار اور

ہری مرچیں ڈال کر دم پر رکھیں۔ سرونگ ڈش میں 

نکال کر سرو کریں۔

تیاری کا مکمل وقت 10 منٹ

پکانے کا وقت 30 منٹ

کتنے لوگوں کے لیے 4 افراد




You Might Also Like

0 Comments

Advertisement

Blog Archive

Followers

Contact Form

Name

Email *

Message *