Mosami Asarat Aur Foot Care
8:04 PMپاؤں کی حفاظت
سخت موسم بالخصوص گرمیوں کے آغاز میں ہی جسم کا جو حصہ سب سے زیادہ متاثر ہوتا ہے وہ پاؤں ہیں ۔خواتین کی اکثریت دھبے دار جلد اور سخت ایڑیوں کی شکایت کرتی دکھائی دیتی ہے۔ موسم کے شدید اثرات سب سے پہلےایڑیوں پر نمایاں ہوتے ہیں اور اس کی وجہ یہ ہے کہ انسانی جسم میں پاؤں کی جلد نہایت نازک ہوتی ہے اور موسمی اثرات کو سب سے پہلے قبول کرتی ہے، دوسری وجہ سردیوں کا موسم ختم ہوتے ہی کھلے جوتے یا چپل کا استعمال ہے ۔سردیوں میں موزوں، جرابوں اور بند جوتوں کی وجہ سے پاؤں محفوظ رہتے ہیں لیکن گرمیاں آتے ہی کھلے جوتے استعمال کرناشروع کر دیئے جاتے ہیں اور اس سے پاؤں کی جلد بری طرح متاثر ہوتی ہے۔ کھلی چپلوں میں پاؤں پر دھوپ پڑنے سے جلد پر جوتوں کے نشان بن جاتے ہیں جو کافی برے لگتےہیں، اس لئے کوشش کرنی چاہیے کہ دھوپ میں نکلتے وقت ایسے جوتے پہنے جائیں جو ہوا دارہوں لیکن پاؤں کی اوپری جلد کو سورج کی شعاعوں سے بچاسکیں ۔ گرمیوں میں پاؤں کوحفاظت کی زیادہ ضرورت ہوتی ہے، اس مقصدکیلئے دن میں کم از کم دو بار صابن سے پاؤں دھوکر ان پر کوئی موسچرائزر لگانا بہت ضروری ہے، خاص طور پر رات کو سوتے وقت یہ کام ضرور کرنا چاہیے، گرمیوں کی ابتدامیں کم بارشوں کی وجہ سے موسم خشک ہو جا تا ہے اس لئے ایڑیاں پھٹنے لگتی ہیں اور ان کی جلد بدرنگی اور سخت ہو جاتی ہے،اس سے بچاؤ کیلئے ضروری ہے کہ روزانہ ایڑیوں پرموسچرائزر کا مساج کیا جاۓ ۔ کہتے ہیں کہ کسی انسان کی شخصیت کااندازہ لگانا ہو تو اس کے پاؤں پر نظر ڈالیے کیونکہ پاؤں آپ کی شخصیت کے بارے میں کافی باتیں کہہ جاتے ہیں ،اس لئے جہاں آپ اپنے چہرے اور ہاتھوں کی خوبصورتی کا خیال رکھتی ہیں، ایسے ہی پاؤں کا بھی خیال رکھیں۔
0 Comments