Hathu ki Khobsurati | beauty tips

9:30 AM

 ہاتھ آپ کی شخصیت کا آئینہ

لاہور ( ویمن ڈلیک ) ہاتھ آپ کی شخصیت کا آئینہ ہوتے ہیں ، خوبصورت ہاتھوں کا اثر چہرے پر بھی پڑتا ہے،زیادہ تر خواتین اپنے ہاتھوں کے بارے میں بہت زیادہ لا پرواہ ہوتی ہیں ، شادی کے بعد تو وہ اور بھی لا پرواہ ہو جاتی ہیں خواتین اگر ہاتھوں کی خوبصورتی کے بارے میں محتاط رہیں ، تو ان کو خراب ہونے سے بچا سکتی ہیں ۔ ہاتھوں کی خوبصورتی کی دیکھ بھال کے لئے ہاتھ کو ھتھیلی ،کہنی ، ناخن ، اور بازوں میں تقسیم کر لیں ، تا کہ آپ ہاتھوں کی دیکھ بھال صحیح طریقے سے کر سکیں ، ہاتھ کے اوپر والے حصے کی جلد کافی نرم اور پتلی ہوتی ہے جس کی وجہ سے ہاتھوں کی جلد پر جھریاں جلد پڑ جاتی ہیں اور ان سے بڑھتی عمر کا علم ہو جا تا ہے ہتھیلی کے نچلے حصے کی جلد سخت اور موٹی ہوتی ہے، اس حصے میں کسی قسم کے چکنے غدود نہیں ہوتے جس سے صابن ، ڈٹرجنٹ سوڈا بھاری پانی وغیرہ کے استعمال سے ہی ہاتھ کایہ حصہ فورا کھٹکنے لگتا ہے۔ان باتوں پر توجہ دیں ہفتہ میں ایک بار مینی کیور (Manicure) ضرور کریں ۔ کپڑےدھوتے ، برتن صاف کرتے ، باغبانی ، پینٹ وغیرہ کرتے وقت ہاتھوں پر گلوز ربڑ کے دستانے پہن لیں ، اس سے آپکے ہاتھ محفوظ رہیں گے ۔سبزی کاٹنے سے پہلے ہاتھوں پر مونگ پھلی ،سرسوں ، زیتون میں سے کسی ایک کا تیل لگالیں اس سے ہاتھوں پر نشان نہیں پڑیں گے ۔ ہاتھوں کو زیادہ دیر تک گیلا نہ رکھیں ، اس سے ہاتھوں کی جلد خشک ہو جاتی ہے ،جس سے ناخنوں کے اردگرد کی جلد ڈھیلی اور بے جان سی ہوتی ہے ۔

You Might Also Like

0 Comments

Advertisement

Blog Archive

Followers

Contact Form

Name

Email *

Message *