Hazrat Muhammad SAW Ka Zikr Bible ma| Hikayat E Rumi

9:33 PM

 حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا نور حامی و مددگار

حضور نبی کریم صلی اللّٰہ علیہ وسلم کا نام مبارک انجیل میں بھی موجود تھا جو انبیاء کرام علیہم والسلام کے سردار اور صفاء سمندر ہیں ۔آپ صلی اللّٰہ علیہ وسلم کا حلیہ مبارک بھی انجیل میں موجود تھا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا جہاد،روزے اور کھانے کا ذکر بھی تھا۔ عیسائیوں کی ایک جماعت جب پڑھتے ہوئے اس متبرک اسم پر پہنچتی تو اسے بوسہ دیتی اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی تعریف کرتے ۔وہ لوگ اس سارے جھگڑے میں خوف و خطرے سے دور تھے ۔وہ حاکموں کے شر سے دور اور محفوظ تھے ۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا نور ان کا حامی و ناصر تھا اور وہ جو فتنوں میں پھنسے رہے بالآخر ذالیل اور خوار ہوئے اور ان کا مذہب اور قانون تہہ وبالا ہو گیا ۔جب نام احمد صلی اللہ علیہ وسلم کسی کا یار ہو جاتا ہے تو وہ ایک مضبوط قلعہ بن جاتا ہے ۔

وجہ بیان:

مولانا روم رحمتہ اللہ علیہ اس حکایت میں انجیل میں موجود حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے اسم مبارک کا ذکر فرما رہے ہیں ۔کہ عیسائی جب تک آپ صلی اللّٰہ علیہ وسلم سے عقیدت رکھتے تھے وہ معتبر تھے اور پھر جب انھوں نے پیارے آقا صلی اللّٰہ علیہ وسلم کی مخالفت کی تو ذالیل و رسواء ہو گئے ۔پس یاد رکھو کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ذاتِ گرامی دنیا و آخرت میں کامیابی کی ضمانت ہے اور جو بھی آپ کے دامن سے وابستہ ہوگیا اس نے فلاح پائی ۔

You Might Also Like

0 Comments

Advertisement

Blog Archive

Followers

Contact Form

Name

Email *

Message *