Hazrat Hassan Basri R.A / Kutty Ma 10 Achi Khobeya

7:19 PM


حضرت حسن بصری رحمۃاللہ علیہ فرماتے ہیں. کتے کے اندر 10 صفات ایسی ہیں کے ان میں سے ایک صفت بھی انسان میں پیدا ہو جائے تو ولی اللہ بن جائے. 1~ کتے کے اندر قناعت ہوتی ہے، جو مل جائے اسی پر قناعت کر لیتا ہے، راضی ہو جاتا ہے یہ قانعین اور صابرین کی علامت ہے. 2~ کتا اکثر بھوکا رہتا ہے یہ صالحین کی علامت ہے. 3~ کوئی دوسرا کتا اس پر زور کی وجہ سے غالب آ جائے تو یہ اپنی جگہ چھوڑ کر دوسری جگہ چلا جاتا ہے یہ راضعین کی علامت ہے. 4~ اسکا مالک اسے مارے بھی تو اسے چھوڑ کر نہیں جاتا یہ صادقین کی علامت ہے. 5~ اگر اسکا مالک کھانا کھا رہا ہو تو یہ باوجود قوت اور طاقت کے، اس سے کھانا نہیں چھینتا، دور سے بیٹھ کر ہی دیکھتا رہتا ہے، یہ مسکین کی علامت ہے. 6~ جب مالک اپنے گھر میں ہو تو یہ دور جوتے کے پاس بیٹھ جاتا ہے، ادنیٰ جگہ پر راضی ہو جاتا ہے، یہ متوفقین کی علامت ہے. 7~ اگر اسکا مالک اسے مارے اور یہ تھوڑی دیر کے لئے چلا جائے، پھر مالک اسے دوبارہ ٹکڑا ڈال دے، تو یہ دوبارہ آ کر کھا لیتا ہے ناراض نہیں ہوتا، یہ خاشعین کی علامت ہے. 8~ دنیا میں رہنے کے لئے اسکا اپنا کوئی گھر نہیں ہوتا، یہ متوکلین کی علامت ہے. 9~ رات کو یہ بہت کم سوتا ہے، یہ محبین کی علامت ہے. 10~ جب مرتا ہے تو اسکی کوئی میراث نہیں ہوتی، یہ زاہدین کی علامت ہے. "نفح الطيب" )2/698( نقلا عن شمس الدين المرعي في " شرحه للألفية" کیا ان میں سے کوئی وصف ہم میں ہے...؟؟

You Might Also Like

0 Comments

Advertisement

Blog Archive

Followers

Contact Form

Name

Email *

Message *