گھنے سیاہ اس ور چمکدار بال پائیں
لمبے ،گھنے،چمکدار اور سیاہ بالوں کیلئے آدھا پاؤ زیتون کا تیل اور آدھا پاؤ آملہ کا تیل ملا کر راکھ لیں۔ملانے سے پہلے اچھی طرح ہلائیں ۔اس تیل سے روزانہ رات کو بالوں کی اچھی طرح مساج کریں اور صبح دھولیں ۔(عبقری میگزین 2010صفحہ31)
کھانسی کا مزیدار علاج
کھانسی کی صورت میں کشمش ایک تولہ کو ایک پاؤ دودھ میں جوش دے کر ٹھنڈا کر کے پئیں ۔پینے سے بہت فائدہ ہوتا ہے ۔(عبقری میگزین نومبر 2013 صفحہ 19)
بچہ فیڈر نہ چھوڑتا ہو تو
- اگر بچہ فیڈر نہ چھوڑتا ہو تو نیم کے پتے پیس کر فیڈر کے نیپل پر لگائیں انشاء اللہ بچہ فیڈر چھوڑ دے گا ۔(عبقری میگزین ستمبر 2015 صفحہ 45)
- مصبر ایک دوائی ہے جو پنساری کے دکان سے ملتی ہے ۔اس فیڈر کے نپل پر لگائیں بچہ فیڈر میں دودھ نہیں پئیے گا اگر ماں کا دودھ نہ چھوڑتا ہو تو یہی طریقہ آزمائیں ۔یہ طریقہ انتہائی آزمودہ ہے (ح،آ۔ گجرانوالہ)
کیل مہاسے،دانے سب ختم
ماش کی دال ایک چمچ لے کر رات کو کسی شیشے کے برتن میں بھگو دیں ۔صبح اس کا پانی پھینک دیں اور دل پیس کر وہ پیسٹ چہرے پر لگائیں ۔کیل مہاسے دانے سب ختم ہو جائے گے اور رنگ بھی نکھرے گا۔ انشاء اللہ
عبقری میگزین مارچ 2010 صفحہ 36
آنگھوٹے کا مساج اور درد غائب
اگر پاؤں میں درد رہتا ہو تو روزانہ پاؤں کے انگوٹھے پر سرسوں کے تیل کی مالش کیا کریں درد غائب ہو جائے گا
(ع،س۔سکھر)
محترم حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم السلام علیکم ! گرتے بالوں کیلئے یہ ٹوٹکہ بہت اکسیر.
خشک ( کھو پرا) آدھ پاؤ کوٹ کر باریک کر کے تین کلو پانی میں ابالیں ۔ جب پانی ڈیڑھ کلورہ جاۓ تو اتار کر چھان لیں اور ٹھنڈا کر لیں ۔ نہانے کے بعد اس پانی سے بالوں کو دھو لیں اس کے بعدپھر سادے پانی سے بال نہیں دھونے، گرتے بال ختم ہو جائیں گے۔ بخار یا کمزوری کی وجہ سے جو بال گرتے ہیں بحال ہو جائیں گے بال ملائم و چمکدار ہو جائیں گے ۔میں نے اپنی بھابی کو امریکہ میں یہ ٹوٹکہ استعمال کروایا۔ وہ کہتی ہیں کہ ایسی لا جواب چیز ہے کہ اس کو بوتلوں میں بھر کر سٹور میں
رکھنا چاہیے ۔ (ابولبیب )
مولی کھائیں دانت مضبوط بنائیں!
مسوڑھوں کے امراض پائیور یا اور دانتوں کی مضبوطی کیلئے مولی کو کالی مرچ لگا کر کھانے سے شفا ہوتی ہے اور دانت مختلف بیماریوں سے محفوظ رہتے ہیں۔
عبقری میگزین اگست 2014 صفحہ 41
گاجر کے رس سے حسن میں نکھار لائیں!
گاجر کے رس کو روئی کی مدد سے ہر روز چہرے پر لگانے سے چہرہ صاف، پر رونق اور جلد اچھی ہو جاتی ہے۔
عبقری میگزین جولائی 2010ءصفحہ 18
نزلہ وزکام کیلئے بہترین علاج!
نزلہ زکام، سینے کی تکلیف اور بلغم بننے کی بیماری میں میتھی دانہ کا استعمال از حد مفیدہے ۔ صبح وشام دو چائے کے چمچ ایک کپ پانی میں جوش دے کر شہد سے میٹھا کر کےمسلسل استعمال سے دائمی نزلہ بھی ختم ہوجا تا ہے۔ چھوٹے بچوں کو استعمال کرانے سے سارا بلغم نکل جا تا ہے
۔
کالے ہونٹوں سے چھٹکارا!
کالے ہونٹوں کیلئے ایک کپ ناریل کا خالص تیل لے کر اس میں آدھا کپ تازہ لیموں کا عرق شامل کر لیں ۔
دن میں تین سے چار مرتبہ روئی کی مدد سے ہونٹوں پر لگائیں انشاءاللہ جلد ہی فرق محسوس ہوگا۔ اس کے
علاوہ
چقندرکاٹکڑا کاٹ کر دن میں دوبار ہونٹوں پر رگڑنے سے بھی فائدہ ہوتا ہے۔(ڈاکٹر،خ ہم اسلام آباد)
عبقری میگزین اگست 2011 صفحہ 7
تھوڑے سے نیم کے پتےاور ناک کی ہڈی کا بڑھنا ختم
اگر ناک کی ہڈی بڑھ رہی ہوں تو اس کیلئے نیم کے تھوڑے سے تازہ پتے لے کر انہیں پانی میں جوس دیں پھر اس پانی کو چھان کر اس میں ذرا سا نمک ملالیں ۔ اس نیم گرم پانی کوناک کے نتھنوں میں اس طرح ڈالیں جیسا کہ وضو کرتے ہوۓ ڈالتے ہیں ۔ دس بارہ دن تک علاج جاری رکھیں ۔انشاءاللہ فائدہ ہوگا ۔ (عبقری میگزین گست 2010 صفحہ 36