گھنے سیاہ اس ور چمکدار بال پائیں
لمبے ،گھنے،چمکدار اور سیاہ بالوں کیلئے آدھا پاؤ زیتون کا تیل اور آدھا پاؤ آملہ کا تیل ملا کر راکھ لیں۔ملانے سے پہلے اچھی طرح ہلائیں ۔اس تیل سے روزانہ رات کو بالوں کی اچھی طرح مساج کریں اور صبح دھولیں ۔(عبقری میگزین 2010صفحہ31)
کھانسی کا مزیدار علاج
کھانسی کی صورت میں کشمش ایک تولہ کو ایک پاؤ دودھ میں جوش دے کر ٹھنڈا کر کے پئیں ۔پینے سے بہت فائدہ ہوتا ہے ۔(عبقری میگزین نومبر 2013 صفحہ 19)
بچہ فیڈر نہ چھوڑتا ہو تو
- اگر بچہ فیڈر نہ چھوڑتا ہو تو نیم کے پتے پیس کر فیڈر کے نیپل پر لگائیں انشاء اللہ بچہ فیڈر چھوڑ دے گا ۔(عبقری میگزین ستمبر 2015 صفحہ 45)
- مصبر ایک دوائی ہے جو پنساری کے دکان سے ملتی ہے ۔اس فیڈر کے نپل پر لگائیں بچہ فیڈر میں دودھ نہیں پئیے گا اگر ماں کا دودھ نہ چھوڑتا ہو تو یہی طریقہ آزمائیں ۔یہ طریقہ انتہائی آزمودہ ہے (ح،آ۔ گجرانوالہ)
کیل مہاسے،دانے سب ختم
ماش کی دال ایک چمچ لے کر رات کو کسی شیشے کے برتن میں بھگو دیں ۔صبح اس کا پانی پھینک دیں اور دل پیس کر وہ پیسٹ چہرے پر لگائیں ۔کیل مہاسے دانے سب ختم ہو جائے گے اور رنگ بھی نکھرے گا۔ انشاء اللہ
عبقری میگزین مارچ 2010 صفحہ 36
آنگھوٹے کا مساج اور درد غائب
اگر پاؤں میں درد رہتا ہو تو روزانہ پاؤں کے انگوٹھے پر سرسوں کے تیل کی مالش کیا کریں درد غائب ہو جائے گا
(ع،س۔سکھر)
محترم حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم السلام علیکم ! گرتے بالوں کیلئے یہ ٹوٹکہ بہت اکسیر.
خشک ( کھو پرا) آدھ پاؤ کوٹ کر باریک کر کے تین کلو پانی میں ابالیں ۔ جب پانی ڈیڑھ کلورہ جاۓ تو اتار کر چھان لیں اور ٹھنڈا کر لیں ۔ نہانے کے بعد اس پانی سے بالوں کو دھو لیں اس کے بعدپھر سادے پانی سے بال نہیں دھونے، گرتے بال ختم ہو جائیں گے۔ بخار یا کمزوری کی وجہ سے جو بال گرتے ہیں بحال ہو جائیں گے بال ملائم و چمکدار ہو جائیں گے ۔میں نے اپنی بھابی کو امریکہ میں یہ ٹوٹکہ استعمال کروایا۔ وہ کہتی ہیں کہ ایسی لا جواب چیز ہے کہ اس کو بوتلوں میں بھر کر سٹور میں
رکھنا چاہیے ۔ (ابولبیب )
مولی کھائیں دانت مضبوط بنائیں!
مسوڑھوں کے امراض پائیور یا اور دانتوں کی مضبوطی کیلئے مولی کو کالی مرچ لگا کر کھانے سے شفا ہوتی ہے اور دانت مختلف بیماریوں سے محفوظ رہتے ہیں۔
عبقری میگزین اگست 2014 صفحہ 41
گاجر کے رس سے حسن میں نکھار لائیں!
گاجر کے رس کو روئی کی مدد سے ہر روز چہرے پر لگانے سے چہرہ صاف، پر رونق اور جلد اچھی ہو جاتی ہے۔
عبقری میگزین جولائی 2010ءصفحہ 18
نزلہ وزکام کیلئے بہترین علاج!
نزلہ زکام، سینے کی تکلیف اور بلغم بننے کی بیماری میں میتھی دانہ کا استعمال از حد مفیدہے ۔ صبح وشام دو چائے کے چمچ ایک کپ پانی میں جوش دے کر شہد سے میٹھا کر کےمسلسل استعمال سے دائمی نزلہ بھی ختم ہوجا تا ہے۔ چھوٹے بچوں کو استعمال کرانے سے سارا بلغم نکل جا تا ہے
۔
کالے ہونٹوں سے چھٹکارا!
کالے ہونٹوں کیلئے ایک کپ ناریل کا خالص تیل لے کر اس میں آدھا کپ تازہ لیموں کا عرق شامل کر لیں ۔
دن میں تین سے چار مرتبہ روئی کی مدد سے ہونٹوں پر لگائیں انشاءاللہ جلد ہی فرق محسوس ہوگا۔ اس کے
علاوہ
چقندرکاٹکڑا کاٹ کر دن میں دوبار ہونٹوں پر رگڑنے سے بھی فائدہ ہوتا ہے۔(ڈاکٹر،خ ہم اسلام آباد)
عبقری میگزین اگست 2011 صفحہ 7
تھوڑے سے نیم کے پتےاور ناک کی ہڈی کا بڑھنا ختم
اگر ناک کی ہڈی بڑھ رہی ہوں تو اس کیلئے نیم کے تھوڑے سے تازہ پتے لے کر انہیں پانی میں جوس دیں پھر اس پانی کو چھان کر اس میں ذرا سا نمک ملالیں ۔ اس نیم گرم پانی کوناک کے نتھنوں میں اس طرح ڈالیں جیسا کہ وضو کرتے ہوۓ ڈالتے ہیں ۔ دس بارہ دن تک علاج جاری رکھیں ۔انشاءاللہ فائدہ ہوگا ۔ (عبقری میگزین گست 2010 صفحہ 36
انار کے بارے میں کی گئی ایک حالیہ تحقیق میں اسے دل کیلئے انتہائی مفید قرار دیا گیا ہے۔ سائنسدانوں نے کہا ہے کہ روزانہ انار کے رس کا ایک گلاس پینے سے دل کی بیماری کا خطرہ بڑی حد تک کم ہو جا تا ہے ۔
ریم بم میڈیکل سینٹر حیفہ کے پروفیسر مائیکل ایویرنا نے بتایا کہ دیگر پھلوں کے جوسز اور سبز چائے کےمقابلے میں انار کے رس میں اینٹی آکسیڈنٹس کی مقدار کہیں زیادہ ہوتی ہے۔ میڈیکل سنٹر میں کی گئی تحقیق سے معلوم ہوا کہ انار کا جوس پینے والے افراد کے خون میں کولیسٹرول کے آکسیڈنشن کا عمل بہت سست تقریبا آدھا رہ گیا تھا جبکہ خراب کولیسٹرول کی مقدار بھی گھٹ گئی تھی ۔ یہ وہی خراب کولیسٹرول ہے جوشریانوں میں چربیلے مادوں کی صورت میں جمع ہونے لگتا ہے جس سے خون کے بہاؤ میں رکاوٹ پیداہوتی ہے اور اس سے دل کی بیماریاں لاحق ہوتی ہیں ۔ (اص صادق آباد ) عبقری میگزین جنوری 2010 صفحہ 09
اگر کسی شخص کو دست کا عارضہ لاحق ہو تو وہ ایک پیالہ دودھ لےکرمنہ سے لگالےجبکہ دوسرا شخص ایک لیموں لے کر اس کا رس دودھ میں مسلسل ٹپکاتا رہے ۔اس دوران متاثرہ شخص دودھ برابر پیتا ر ہے دست روکنے کا تیر بہدف نسخہ ہے۔
(س، ط ،شرقپورشریف ) ( عبقری میگزین مارچ 2011 صفحہ 9)
سردی کے موسم میں روزانہ دو تین گھنٹے دھوپ میں ضرور بیٹھنا چاہیے۔سورج نہ صرف حرارت پیدا کرتی ہیں بلکہ طاقت بھی دیتی ہیں اس کو اہل مغرب سن باتھ کہتے ہیں جو ان کے ہاں بڑا مقبول ہے۔
(ن ، ع ، بخاری)(عبقری میگزین دسمبر 2012ءصفحہ 8 )
مالٹے اور اس کے چھلکوں سے صحت اور حسن پائیں!
وٹامن سی کاسب سے بہتر ین خزانہ مالٹے کی شکل میں موجود ہے۔ مالٹامزاج کے لحاظ سے سروتر ہے۔
یہ ہاضم ہوتا ہے، اسے کھاتے وقت کالی مرچ اور نمک کا اضافہ کرنے سے اس کا ذائقہ مزے دار ہو جا تا ہے ۔
خون پیدا کرتا ہے۔ بلڈ پر یشر کومفید ہوتا ہے۔ بدہضمی کو دور کرتا ہے۔ جگر کی خرابی طحال اورتلی کے
بڑھنے کی بیماری میں مالٹے کا استعمال انتہائی سودمند ہے۔٭ نزلہ زکام ،کھانسی اور بلغمی امراض میں مالٹے کا استعمال
نقصان دیتا ہے، مثلاً دمہ وغیرہ ۔ جگر کی گرمی کو دور کرتا ہے ۔ یہ پیاس بجھاتا ہے۔ طبیعت کو صاف کرتا ہے
اور طاقت بخشتا ہے۔ پھوڑے پھنسیوں میں مالٹے کارس بغیر نمک مرچ پینا مفید ہوتا ہے۔
یرقان اور بخار میں اس کا استعمال مفید ہوتا ہے۔ اس کا چھلکا چہرے کا رنگ نکھارنے میں مفید ہوتا ہے۔ اس کا
طریقہ یوں ہے کہ مالٹے کے چھلکے کے اندرونی سفید حصے کو صاف کر کے رگڑ لیں اور تیل سرسوں ملا کر رات کے وقت
چہرے پر لیپ کر کے سوجائیں ، صبح سویرے اٹھ کر کسی اچھے صابن سے منہ دھولیں ۔صرف چھ دن کے استعمال سے
چہرے کے تمام داغ دھبے اور چھائیاں دور ہوجائیں گے۔ مالٹے کے چھلکے کے صرف زردی والے حصے کو ہی اگر
رات سونے سے قبل چہرے پر مل لیا جائے اور سیل کوئی پانچ منٹ تک جاری رہے تو مذکورہ بالا فائد ہ چند ہی روز کے
استعمال سے ہوجا تا ہے۔ اگر ہاتھ اور پاؤں کے تلوے جلتے ہوں یعنی ان سے گرمی نکلتی محسوس ہوتی ہو تو چھ عدد
مالٹے رات کو چھیل کر ان پر نمک اور کالی مرچ لگا کر اوس میں رکھیں اور صبح نہار منہ کھانے سے یہ مرض دور ہو جا تا ہے۔
سرخ مالٹافوائد کے اعتبار سے عام مالٹے سے زیادہ مفید ہوتے ہیں۔اس میں وٹامن سی کی وافر مقدار پائی جاتی
ہے ۔خون کی حرارت کو کم کرتا ہے ۔ (عبقری میگزین فروری 2014 صفحہ 12)
خطر ناک حد تک آؤٹ آف کنٹرول شوگر کیلئے نسخہ
محترم حکیم صاحب دامت برکاتہم السلام علیکم میری والدہ آبائی گاؤں مکھڈ شریف گئی ہوئی تھیں، ہمشیرہ
کا فون آیا کہ والدہ بیمار ہیں انہیں لینے گاؤں گیا تو ان کو بخار تھا شوگر بڑھی ہوئی تھی اور دو نیم بے ہوشی میں
تھیں ان کو کوشتی میں چار پائی پر رکھ کر کالا باغ لائے وہاں بڑی مشکل سے کار پر سوار کرا یا گھر تک انہیں کوئی
ہوش نہیں تھا میں نے درج ذیل نسخہ استعمال کرایا ، بالکل نارمل ہوگئیں۔ کافی عرصہ بعد والدہ کو اپنڈکس کا
آپریشن کرانا تھا بھائیوں نے کہا والدہ کوشوگر ہے آ پریشن کیسے ہوگا چیک کرا یا تو شوگر نارمل تھی ۔
نسخہ :کلونجی ، گوند کیکر تخم سرس اندرائن ہم وزن میں کرفل سائز کیپسول بھرلیں۔
طریقہ استعمال: ایک کیپسول دن میں تین بار اس کے علاوہ اور کئی مریضوں کو استعمال کروایا نہایت
بے شمارلوگوں نے آزمایا ،آپ بھی آزمائیں اور پھر فائدے ضرورلکھیں تا کہ آپ کیلئے صدقہ جاریہ بنے ۔
غسل کریں اور لا جواب نیند پائیں!
اگر آپ کو بے خوابی کی شکایت ہوتو سونے سے ایک ڈیڑھ گھنٹہ
پہلے نیم گرم پانی سے غسل کر لے۔نہایت پرسکون نیند آئیگی ۔
شوگر کیلئے ایسا نسخہ کہ منہ میں پانی آجاۓ!
ھوالشافی: نیم کے پتے آدھا کلو گندم آدھا کلو دونوں اشیاء عصر کے وقت پانی میں بھگو کر اگلے دن
پانی کو آگ پر رکھ کر 2 ابالے دیں۔ پتے اور پانی نکال کر پھینک دیں گندم کو خشک کر لیں اور آٹا
بنالیں ۔ اس آٹے میں بادام کی گری آدھا کلو باریک پیس کر آٹے میں ملا د میں ۔ پھر آدھا کلو دیسی
گھی بھی شامل کر دیں ۔ ایک پاؤ دیسی شکر ملائیں اور آگ پر رکھ کر بھونیں ۔
اس کو نیم گرم دودھ کے ساتھ استعمال کریں ۔
۔(م، ح ) ( عبقری میگزین مارچ 2011 صفحہ 39)
اسے بےشمارلوگوں نے آزمایا، آپ ھی آزمائیں اور پھر فائدے دیکھیں۔
آدھا گلاس پانی اور بڑھا ہوا پیٹ اندر!
10 گرام اجوائن 10 گرام سونف کو ایک گلاس پانی میں ڈال کر پکائیں ، جب جب
آدھا پانی رہ جاۓ تو اسے نیم گرم پی لیں۔اس ترکیب سے صبح و شام میں اس ٹوٹکے پر عمل کر کے چند دن کے استعمال سے نمایاں فرق ہوگا۔سستا اورمجرب ہے۔
(ش، ح،خانیوال )(عبقری میگزین مارچ 2011 صفحہ 35)