Achar Fried Chicken Recipe

9:53 AM

 اچاری فرائیڈ چکن



اجزاء 

• چکن 500 گرام

• دہی 1کپ

• اچارمصالحہ 2چائے کے چمچے

• ٹماٹر 2-3عدد(باریک چو پ کرلیں)

• لیموں کا رس 2چائے کے چمچے

• نمک حسب ذائقہ

• لال مرچ پاؤڈر 1/2چائے کا چمچہ

• ہلدی پاؤڈر 1/2چائے کا چمچہ

• لہسن ادرک پیسٹ 2چائے کے چمچے

• پیاز کا پیسٹ 1 کھانے کا

چمچہ

• دھنیا پاؤڈر 1/2چائے کا چمچہ

• تیل حسب ضرورت

• ہرادھنیا'ہری مرچیں حسب ضرورت۔

ترکیب

پتیلی میں تیل گرم کریں۔ اس میں پیاز کا

پیسٹ ڈال کر چمچہ چلائیں چکن، نمک

اور لہسن, ادرک پیسٹ ڈال کر 5 منٹ تک

درمیانی آنچ پر فرائی کریں۔ اس کے بعد

اس میں دہی, اچار مصالحہ, ٹماٹر, لال مرچ

پاؤڈر, ہلدی پاؤڈر, دھنیا پاؤڈر ڈال کر گوشت

کو مصالحے کے ساتھ اچھی طرح بھون لیں۔

ڈھکن ڈھک کر دھیمی آنچ پر گوشت گلنے اور

پانی خشک ہونے تک پکائیں۔ گوشت گل جائے

تو اس میں ہرادھنیا, ہری مرچیں اور لیموں

ملائیں۔ مزیدار اچاری فرائیڈ چکن

تیار ہے۔ سرونگ ڈش میں نکال کر گرم گرم

کارسسروکریں۔

تیاری کا مکمل وقت۔۔20منٹ

پکانے کا وقت۔۔۔۔۔۔۔۔40منٹ

کتنے لوگوں کے لیے۔۔۔۔۔۔۔۔4افراد


You Might Also Like

0 Comments

Advertisement

Blog Archive

Followers

Contact Form

Name

Email *

Message *