Juhriyu'n say Nijat | beauty tips
6:41 AMجھریوں سے نجات
اکثر خواتین اپنے چہرے پر پڑ جانے والی جھریوں کی وجہ سے بہت پریشان ہوتی ہیں اور انہیں ختم کرنے کے لئےطرح طرح کی کریمیں اور ادویات استعمال کرتی ہیں جن میں موجود کیمیکلز اکثر اوقات مسئلے حل کرنے کی بجائے مزیدبگاڑ کر رکھ دیتے ہیں ۔ آج ہم آپ کو جھریوں سے نجات کے لئے کچھ آسان گھریلو ٹوٹکے بتارہے ہیں جن پر عمل کر کےآپ اس مسئلے سے بخوبی نجات پاسکتی ہیں ۔ جھریوں کا بہترین علاج چہرے پر ٹھنڈی بالائی کا مساج ہے ۔ ہر روز کم از کم پندرہ منٹ تک چہرے پر بالائی کی مساج کریں یادر ہے کہ مساج کے دوران آپ کے ہاتھوں کی حرکت ہمیشہ اوپر کان اورچند یا کی طرف ہونی چاہیے۔ فرانس کی خواتین اپنی جلد کی تروتازگی برقرار رکھنے کے لئے بکثرت بالائی استعمال کرتی ہیں۔اسی طرح جھریوں سے نجات کے لئے فیشل اور ماسک بھی بہت اہم ہیں ۔ اس مقصد کے لے انڈے کی سفیدی کا ماسک بہترین ہے اسے دس منٹ تک چہرے پر لگا رہنے دیں اور پھر تازہ پانی سے چہرہ دھولیں ۔اسی طرح ایک چھٹانک دہی میں دو چمچ شہد ملا کر لگانا بھی انتہائی مفید ثابت ہوسکتا ہے۔ چہرے کی جلد کو ڈ ھلکنے سے روکنے کے لئے روزنہ اگر پندرہ منٹ تک ورزش کر لی جاۓ تو وہ بھی بہت مفید ہوگی ۔ ورزش سے مراد جلد کو کھینچنا ،رگڑ نا یا متضادسمت میں حرکت دینا ہیں ۔ جب آپ ورزش کر یں تو چہرے کو اس طرح حرکت دیں کہ تمام عضلات اور خیلیے اکائی بن کر ایک سمت چلیں ۔ اس سے عضلات مضبوط ہوں گے،خون کی گردش تیز ہوگی اور جلد تروتازہ ہو جاۓ گی ۔ ہمیں امید ہے کہ ان مشوروں پر عمل کر کے آپ جھریوں سے بخوبی نجات حاصل کر لیں گی لیکن یادر ہے کہ کسی بھی مسئلے کے حل کے لئے شاذ و نادرسی ترکیب پرعمل کرنےسے کوئی فائدہ نہیں ہوتا بلکہ بہترین نتائج کے لئے جو عمل شروع کریں اسے ہدایت کئے گئے طریقے کے مطابق اپنےمعمول کا حصہ بنائیں وگرنہ مطلوبہ نتائج میسر نہ ہوسکیں گے۔
0 Comments