Zuban ka Ghalat Istemal | Hadees

8:38 PM


paigham786
حضرت بلال بن حارث رضی اللّٰہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ وسلم نے فرمایا....!! " آدمی کی زبان سے کبھی خیر اور بھلائی کی کوئی ایسی بات نکل جاتی ہے جس کی پوری برکت اور قدر قیمت وہ خود بھی نہیں جانتا، مگر اللّٰہ تعالٰی اسی ایک بات کیوجہ سے اپنے حضور میں حاضری تک کے لئے اس بندہ کے واسطے اپنی رضا طے فرما دیتا ہے" اور )اسی طرح( ... "کبھی آدمی کی زبان سے شر کی کوئی ایسی بات نکل جاتی ہے، جس کی برائی اور خطرناک کی حدود وہ خود بھی نہیں جانتا، مگر اللّٰہ تعالٰی اسی بات کیوجہ سے اس آدمی پر آخرت کی پیشی تک کے لئے اپنی ناراضی اور اپنے غضب کا فیصلہ فرما دیتا ہے۔" ) شرح السنہ للبغوی۔ موطا امام مالک رحمتہ اللَٰہ علیہ ، ترمذی اور سنن ابن ماجہ میں بھی یہ حدیث روایت کی گئی ہے( تشریح :~ حدیث کا مقصد ومدعا یہ ہے کہ.. "بندے کو چاہیئے کہ اللّٰہ اور آخرت کے انجام سے غافل و بے پرواہ ہو کر باتیں نہ کرے، منھ سے نکلنے والی بات ایسی بھی ہوسکتی ہے جو بندے کو اللّٰہ تعالٰی کی خاص رضا ورحمت کا مستحق بنا دے، اور ) خدا پناہ میں رکھے( اور ایسی بھی ہوسکتی ہے جو اس کو رضا ورحمتِ الٰہی سے محروم کرکے جہنم میں پہونچادے۔" بحوالہ معارف الحدیث ۔۱۷۵۔ کتاب المعاشرہ والمعاملات۔ جلد

You Might Also Like

0 Comments

Advertisement

Blog Archive

Followers

Contact Form

Name

Email *

Message *