Khwaja ghareeb Nawaz RA ka Ghair Muslim ko Musliman Karna(Qasas ul Auliya)

8:04 PM

ایک مرتبہ ایک شخص حضرت خواجہ غریب نواز رحمتہ

اللہ علیہ کو قتل کرنے کی ارادے سے آپ کے پاس آیا کشف

کے ذریعہ آپ کو اس کے آنے کا مقصد ظاہر ھوگیا حضرت

خواجہ غریب نواز رحمتہ اللہ علیہ نے اس شخص کو اپنے

پاس بلایا نہایت ہی شفقت و محبت سے اپنے پاس بٹھایا

پھر اس شخص سے کہا!!!جس مقصد کے لیے آئے ہو وہ پورا

کرو۔۔

وہ شخص حضرت خواجہ غریب نواز رحمتہ اللہ علیہ کے

منہ سے یہ بات سن کر مبہوت و حیراں رہ گیا اور آپکے

قدموں میں

گر گیا معافی کا طلب گار ہوا حضرت خواجہ

غریب نواز رحمتہ اللہ علیہ نے اس شخص کو معاف کردیا

اور اس کے حق میں دعائے خیر بھی فرمائی۔

بعض تذکرہ نگاروں نے اس واقعے کو یوں لکھا ہے کہ وہ

شخص غیر مسلم تھا اور یہ واقعی اس وقت پیش آیا جب

حضرت خواجہ غریب نواز رحمتہ اللہ علیہ لاہور سے اجمیر

آتے ہوئے دہلی میں قیام پذیر تھے وہ شخص آپکے اخلاق و

کریمانہ کی برکت سے کلمہ پڑھ کر مسلمان ھوگیا اور

حضرت خواجہ غریب نواز رحمتہ اللہ علیہ کے فیض

صحبت اور دعاؤں کے اثر سے اسے پنتالیس مرتبہ حج و

زیارت کی سعادت نصیب ہوئی۔

اسرارالاولیا میں بیان کیا گیا ہے وہ شخص خانہ کعبہ کے

مجاہدوں میں شامل ھوگیا تھا اور خوش قسمتی سے وہی

مقدس سر زمین اس کا مدفن ہوئی۔




You Might Also Like

0 Comments

Advertisement

Blog Archive

Followers

Contact Form

Name

Email *

Message *