Nemaz Fajar Aur Asr K Fazilat Ka Bayan
8:47 PM
نمازِ فجر اور عصر كى فضيلت كا بيان ____!!!
حضرت ابو ہریرہ رضی اللّٰہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول کریم صلى الله عليه وسلم نے فرمایا کہ....!
'' رات اور دن میں فرشتوں کی ڈیوٹیاں بدلتی رہتی ہیں۔ اور فجر اور عصر کی نمازوں میں ) ڈیوٹی پر آنے والوں اور رخصت پانے والوں کا( اجتماع ہوتا ہے۔ پھر تمہارے پاس رہنے والے فرشتے جب اوپر چڑھتے ہیں تو اللّٰہ تعالٰی ہوچھتا ہے‘)حالانکہ وہ ان سے بہت زیادہ اپنے بندوں کے متعلق جانتا ہے( کہ میرے بندوں کو کس حال میں چھوڑا؟''
وہ جواب دیتے ہیں کہ '' ہم نے جب انھیں چھوڑا تو وہ )فجر( نماز پڑھ رہے تھے اور جب ان کے پاس گئے تب بھی وہ )عصر( پڑھ رہے تھے۔''
تشریح : فرشتوں کا یہ جواب ان ہی نیک بندوں کیلئے ہوگا، جو نماز پابندی کیساتھ ادا کرتے تھے، اور جن لوگوں نے نمازکو پابندی کیساتھ ادا ہی نہ کیا ہو، اللّٰہ کے دربار میں فرشتے ان کے بارے میں کیا کہہ سکیں گے۔ کہتے ہیں کہ ان ہی فرشتوں سے مراد کراماً کاتبین ہی ہیں، جو آدمی کی محافظت کرتے ہیں ‘ صبح وشام ان کی بدلی ہوتی رہتی ہے۔
صحیح البخاری۔ کتاب الصلوٰة۔ حدیث نمبر ۵۵۵ جلد اول
0 Comments